کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کو 30 دن مکمل ہوگئے، اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 93 ہزار سے زائد چالان جاری کیے گئے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق کیمروں کی مدد سے سب سے زیادہ 57 ہزار 541 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 22 ہزار 227 موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہوا، جبکہ ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں لگے ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے تیز رفتاری پر ایک ہزار 188 چالان جاری کیے گئے۔ دیگر گاڑیوں میں اوور اسپیڈنگ کے 2 ہزار 699 اور سگنل توڑنے کے 3 ہزار 102 مقدمات سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس پر 1 ہزار 278، رنگین شیشوں والی گاڑیوں پر 1 ہزار 178، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 اور رانگ وے ڈرائیونگ پر 426 چالان کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے اور رنگین شیشوں پر 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
افغان طالبان پر بھروسہ حماقت، اب خیر کی امید نہیں: خواجہ آصف
امریکا اور روس کی خفیہ بات چیت، یوکرین منصوبے پر عالمی تشویش برقرار
بھارتی بیان کی مذمت، ایم کیو ایم کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع








