کراچی میں حملے کا خطرہ،تھریٹ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیکٹا نے حساس اداروں کی رپورٹ پر الرٹ جاری کردیا
نیکٹا الرٹ کے مطابق دہشتگرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، کراچی کے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے، دہشتگرد خودکش حملے سمیت گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،
نیکٹا الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ، رینجرز اور متعلقہ ادارے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں،نیکٹا نے آٹھ جنوری کو بھی کراچی میں دہشتگردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا