کراچی: رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگھوپیر کی کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زیداللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں، جو خوارجی گروہ کے امیر شمس القیوم عرف زاویل کے اہم سہولت کار تھے،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان مختلف شہریوں کے موبائل نمبرز زاویل کو فراہم کرتے تھے، جو ان نمبرز پر بھتے کی کالیں کرتا تھا۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشوں سے بھی بھتہ وصول کرتے اور لینڈ گریبنگ (زمینوں پر قبضے) کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں،رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں۔

Shares: