کراچی کے علاقے شیر شاہ میں خفیہ اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد نور گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں روپوش رہا۔رپورٹ کے مطابق مطلوب دہشتگرد محمد نور عرف خم 2010ء میں قیوم محسود کے گروپ میں شامل ہوا، ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کے بیشتر ساتھی کراچی آپریشن کے دوران مارے جاچکے یا گرفتار کرلیے گئے، گرفتار دہشتگرد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق دہشتگرد کے خلاف تھانہ منگھو پیر اور خواجہ اجمیر نگری میں مقدمات درج ہیں۔

Shares: