کراچی، پوسٹر اتارنے پر گولیاں چل گئیں، بچے کی موت، مقدمہ درج

0
102
amb

شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین جھگڑے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکن کے 14 سالہ بیٹے کی موت ہو گئی ہے،

واقعہ نیوکراچی سیکٹر جے گیارہ میں پیش آیا، جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن عبدالغفور کے چودہ سالہ بیٹے کو سر پر گولی لگنے سے موت ہوئی جبکہ تین شہری زخمی ہوئے ہیں، پولیس نےو اقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق نیوکراچی سیکٹر 11 میں شادی کی تقریب تھی، اس دوران ایک سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑا گیا، جھگڑا پوسٹر پھاڑنے سے شروع ہوا،واقعہ کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے کارکن یوسف کی مدعیت میں ایم کیوایم کے 3 کارکنان اور 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں

پولیس کے مطابق واقعے میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں 12 سال کا عبدالرحمان، 16 سال کا رحمان، 40 سال کا شریف شامل ہے،

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار نے کراچی میں فائرنگ کے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا، پیپلزپارٹی والوں نے ہماری جماعت کے پرچم اتارے ،مسلح جتھےایک بارپھرایم کیو ایم کو نشانہ بنا رہے ہیں، پولیس اور آئی جی سندھ کو کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی کالی بھیڑوں کو نکالیں، کراچی کا امن اب دیرپا نہیں رہا، مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنا ہوگا

پیپلزپارٹی کے رہنما و سندھ کے سابق صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونے والا بچہ اور زخمی پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار کارنر میٹنگ میں مصروف تھے، خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا ہی گیا تھا کہ میٹنگ کے مقام پر فائرنگ کردی گئی، پیپلز پارٹی کے این اے 247 سے امیدوار کارنر میٹنگ کر رہے تھے کہ منتظیمین نے کہا کہ فوری نکل جائیں کیونکہ انہوں نے وہاں کوئی موومنٹ دیکھی تھی، ان کے جانے کے بعد فائرنگ ہوئی، ایک بچہ جاں بحق ہو گیا اور ایک اور شخص کو دو گولیاں لگیں،پیپلز پارٹی کےکارکنان پر حملے، ہراساں کرنے کے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں، ناظم آباد واقعہ کی بھی ہم نے کہا تھا کہ عدالتی تحقیقات کروائی جائیں، ناظم آباد میں ہمارے تین کارکن زخمی ہوئے دو گاڑیاں جلائی گئیں لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا.

ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں امن قائم کیا

Leave a reply