اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے شوبز سٹارز مختلف پلیٹ فارمز پر آواز اٹھا رہے ہیں ، گزشتہ روز اداکارہ اشناہ شاہ نے ایک ریلی میں شرکت کی ، اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی. اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میںیکجہتی دکھانے کےلئے آج گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔شرکا میں اداکار قیصر خان نظامانی،مجاہد علی اصغر ،ندیم جعفری،عدنان جیلانی،ٹیپو،اسامہ غازی، یاسمین کاوش،ایاز خان اور بہروز سبزواری شامل ہیں۔شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کے لئے بھی اقدامات کرے۔
ان تمام شوبز فنکاروں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف بلا امتیاز متحد ہو جانا چاہیے۔”فلسطین میں ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر نظر آ رہے ہیں”مسلسل بمباری میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شہید ہو چکی ہے لیکن دُنیا میں بعض ایسے ”انصاف پسند“ بھی ہیں جن کا دِل چند اسرائیلی بچوں کی موت پر تو دُکھی ہو جاتا ہےلیکن فلسطینیوں کی شہادت پر آواز اٹھاتے ہوئے ان کو تکلیف ہوتی ہے.