کراچی گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر46 فیصد سے زائد کام مکمل

0
41

کراچی گریٹر واٹر سپلائی سکیم (کے فور) پر اب تک 46 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

باغی ٹی وی کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کی تعمیر پر اب تک 59.5 ارب روپے کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ 126 ارب روپے کے منظور شدہ پی سی ون منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر 2025 میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے مختلف مقامات بشمول انٹیک ورکس، پمپنگ اسٹیشنز، پریشرڈ پائپ لائن، ایکسیس روڈ، پروجیکٹ آفسز اور پراجیکٹ کالونی پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔کے فور منصوبے کے تحت کراچی کو کینجھر جھیل سے روزانہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس وقت واپڈا کراچی کو 260 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر کر رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں کراچی کو مزید 390 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا۔

کراچی کے حق اور وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے ،ْ جماعت اسلامی

Leave a reply