کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوورز میں پورا کرلیا،ڈیوڈ وارنر 60 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ، خوشدل شاہ نے 23، محمد نبی نے 14،جیمز ونس نے 11،عرفان خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3،علی رضا نے 2،عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے ۔باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ