کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

0
431
gher mulki van

شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکہ ہوا ہے
پاکستان میں دہشت گردوں نے چینی لوگوں کو نشانہ بنانے کے بعد جاپانی لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔
کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکیوں‌پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت،بلوچستان کا رہائشی نکلا
مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک حملہ آور کی شناخت سہیل خان کےنام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد پنجگور بلوچستان کا رہائشی ہے،

واقعہ لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں پیش آیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق گاڑی پرخودکش حملہ ہوا ہے، حملے میں غیر ملکی افراد محفوظ رہے تا ہم گاڑی میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تین افرا د زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق جس گاڑی پر حملہ کیا گیا اس میں غیر ملکی باشندے سوار تھے، دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی ،

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے،دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے، وین میں سوار تمام غیر ملکی محفوظ ہیں، غیرملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیاہے،

پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والا ایک خودکش حملہ آور دھماکے میں ہلاک ہوا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کرکے جہنم واصل کیا، مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشتگرد بھی خود کش بمبارتھا، ہلاک دہشتگرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ہے، دھماکے کی جگہ کے قریب موجود ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا،غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا غیر ملکی ڈیفنس میں رہائش پزیر اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں نجی کمپنی میں کام کر رہے تھے وین حسب معمول گزر رہی تھی دہشتگردوں نے روکنے کی کوشش کی ،اور پھر حملہ کر دیا،

تمام قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی، صدرمملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی، کراچی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کی ہے،صدر مملکت نے پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی کو سراہا اور کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا،تمام قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی، شر پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا ،

پولیس کی بر وقت کاروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس کی بر وقت کاروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے .وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاء کی،وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

خودکش حملہ آوورکاسراورکچھ اعضاملےہیں، دہشت گردکےفنگرپرنٹس کےزریعے شناخت کی کوشش کی جائےگی،پولیس
ڈی آئی جی ایسٹ زون نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طورپرلگتاہےدہشت گردوں کی تعداد دو تھی،لگتا ہے دونوں پیدل تھے،ایک دہشت گرد نے گاڑی کےقریب آ کر خودکو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی،غیرملکیوں کے ہمراہ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گردسے مقابلہ کیا ،قریب ہی پیٹرول پمپ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی جودھماکےکی آوازسن کرپہنچی،شرافی گوٹھ تھانے کے اہلکاروں نے بھی دہشت گرد سے مقابلہ کیا،دہشت گردکو ہیڈشارٹ کرکے ہلاک کیا،حملہ صبح 6بجکر50منٹ کیاگیا، خودکش حملہ آوور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں،فائرنگ سےہلاک دوسرے دہشت گرد کے فنگرپرنٹس کے زریعے شناخت کی کوشش کی جائے گی،غیر ملکیوں سے متعلق تھریٹ موجود تھے ،سیکیورٹی تھریٹ کےباعث پولیس بھی الرٹ تھی،سیکیورٹی کےحوالے سے سی پیک اور نان سی پیک کا پلان تیار کیا گیا تھا،

ہم نے دہشت گرد کے سر کا نشانہ بنایا،پولیس اہلکار
کراچی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکےکے بعد فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار کاویڈیو بیان سامنے آیا ہے، پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اٹک پمپ پر ہماری پوزیشن تھی،ہمیں ایک دھماکے کی آواز آئی،کچھ سیکنڈ کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں آئی ہم نے فوری موو کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچے،ہ ہم جب پہنچے تو ایک دہشت گرد جس کے پاس ایک رائفل اور دو میگزین تھے،ایک گرنیڈ کا تھیلا تھا،دہشت گرد نے ہمیں دیکھتے ہی ہم پر فائرنگ شروع کر دی،ہم نے جوابی فائرنگ کی اور اس کے سر کا نشانہ بنایا اور مار دیا،دہشت گرد مٹی کے پیچھے چھپا ہوا تھا،جب ہم پہنچے تو گاڑی میں دھماکہ ہو چکا تھا،

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکی مہمانوں کی گاڑی پر حملہ پولیس کا بروقت اقدام،وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے انھیں شاباش دی ہے، وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس کے بروقت ایکشن اور منظم کاروائی کی بدولت دہشت گرد اپنے منصوبے میں ناکام رہے،پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا

سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی نےغیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو شاباش اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی،اور کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں، ملک کے امن اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے،بلاول
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہا کہ یقین ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث درندے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،مقابلے میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر سندھ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں، مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے،پاک،جاپان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے دشمن تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1781252199063916606

کراچی دہشت گردوں کا حملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں، دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد تین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے، گاڑیاں قریب آئیں تو سپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے آہستہ ہوئیں اس دوران حملہ کیا گیا، حملہ آور موٹرسائیکل پیچھے کھڑی کر کے آئے تھے،گولیاں چلیں تو گاڑی کے اندر سے سیکورٹی گارڈ نے جوابی حملہ کیا، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں،

نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

دہشت گردی وحشیانہ فعل اسلام کے تہذیبی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ،زاہد محمود قاسمی
کراچی لانڈھی خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں اسلام نے کسی بے گناہ کا خون بہانے سے سختی کیساتھ منع کیا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ ملک کے امن اور سلامتی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے قومی سلامتی علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام ایسا آفاقی مذہب ہے کہ جس کی بنیاد ہی امن و سلامتی اور محبت پر قائم ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے دہشت گردی کا نہیں اسلام امن و سلامتی کا سرچشمہ اور انسانوں کے مابین محبت اور خیر سگالی کو فروغ دینے والا مذہب ہے اسلام کا نا م لے کر کوئی بھی گروہ دہشت گردی یا تشدد کا مظاہرہ کرتا ہے تو حقیقت میں وہ اسلام کی خدمت نہیں ہے بلکہ مذہب اسلام سے ایک انحراف اور شریعت محمدیہؐ میں ایک تحریف کا مرتکب ہے اسلام نے جہاں انسانی جان کی حرمت کااعلان کیا ہے وہیں پہ وضاحت کی ہے کہ فتنہ و فساد برپا کرنے اور انسانوں کا خون بہانے والوں کو معاف بھی نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی ایک وحشیانہ فعل ہے اسلام کے تہذیبی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے

Leave a reply