کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کو قابل مذمت اور افسوس ناک قرار دیا ہے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دشمن کبھی بھی پاکستان کے خلاف مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ رینجرز ، پولیس اور متعلقہ عملہ کی بروقت کاروائی قابل تحسین عمل ہے، سندھ حکومت اور انتظامی ادارے اس واقعے کی فوری تفتیش کرکے حقائق کو عوام کے سامنے لائیں، مولانا فضل الرحمن نے واقعے کے شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی جانب سے بھی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، جے یوآئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو ،مولانا عبدالکریم عابد ، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث ، مولانا تاج محمد ناہیوں، سمیع الحق سواتی ،امین اللہ ودیگر نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو وطن عزیز کے سفاک دشمنوں کی کارستانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو بہت بڑے جانی نقصان سے بچایا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی اور ملکی معیشت پر حملے کے مترادف ہے۔ کچھ روز قبل سندھ میں رینجرز پر حملوں کے بعد اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک دشمن قوتوں کی سازش اور اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔ جے یو آئی رہنماوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

Comments are closed.