کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ مخدوش رہائشی عمارت گرنے سے المناک سانحہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 22 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ صبح پیش آیا جب پرانی عمارت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ ملبے سے رات گئے تک 14 لاشیں اور آج مزید 8 لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 3 ماہ کی بچی کو زندہ نکال لیا، تاہم 10 سے 12 مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں انتہائی احتیاط سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
سانحے سے متاثرہ خاندانوں پر کہرام برپا ہے، ملبے کے قریب موجود افراد اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ عمارت کے ساتھ واقع بلڈنگ کی سیڑھیاں بھی گر گئیں، جس سے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔ لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان
ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 27 افراد ہلاک، 20 سے زائد لڑکیاں لاپتا
مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے، حماس کا سخت مؤقف
برطانیہ نے فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا