پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو جلد ہی ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز ایلیکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے آغاز سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 11 اوورز میں 150 رنز جوڑ ڈالے۔ایلیکس ہیلز نے صرف 35 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے، جن میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
میچ کے دوران شاداب خان نے بھی 19 گیندوں پر 41 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ حیدر علی (19)* اور بین وارشس (10)* ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 251 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ڈیوڈ وارنر 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عباس آفریدی نے 34 اور ٹم سیفرٹ نے 26 رنز بنائے۔باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےشاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،سلمان ارشاد نے 3،عماد وسیم نے 2 وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی آغا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 میں سے 6 میچز جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔کراچی کنگز اب بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے، تاہم نیٹ رن ریٹ ان کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک
سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی
چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ
روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک