کراچی شہر میں جرائم کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، ماہ فروری میں بھی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی مسلسل رپورٹ ہوتی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگا دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق سی پی ایل سی نے ماہ فروری میں ہونیوالی وارداتوں کیاعداد وشمارجاری کردیئے۔رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں شہر قائد میں چھ ہزارسے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، فروری کے مہینے میں شہریوں کو3 ہزار 773 موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھونا پڑا، سال کے دوسرے مہینے میں شہری 195 کاروں سے محروم ہوئے۔سی پی ایل سی کی جانب سے بتایا گیاہے کہ فروری کے دوران شہریوں سے 1402 موبائل فون چھین لئے گئے، اغوا برائے تاوان کا ایک اور بھتے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے، ایک ماہ میں مختلف واقعات میں 36 افراد کو قتل کیا گیا۔

ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

وفاقی حکومت کونقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، کھیئل داس کوہستانی

فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید ، ڈاکٹر پر مقدمہ درج

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

Shares: