کراچی کے 4 اضلاع کی پارکنگ فیس کی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں پیش

0
109

کراچی: کراچی میٹروپولیٹن (کے ایم سی) حکام نے شہر کے 4 اضلاع سے وصول کی جانے والی پارکنگ فیس کی آمدن کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے فریقین کو رپورٹ کی روشنی میں دلائل کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران کراچی میٹروپولیٹن (کے ایم سی) نے شہر کے 4 اضلاع کی گاڑیوں کی پارکنگ کی رپورٹ پیش کی۔

کے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور کورنگی میں موٹر سائیکل اور کار پارکنگ سے سالانہ ساڑھے 8 کروڑ آمدنی ہوتی ہے، موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے اور کار کی پارکنگ فیس 30 روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور کورنگی میں روز اوسطاً 6214 موٹرسائیکلیں پارک ہوتی ہیں، چاروں اضلاع میں موٹر سائیکل پارکنگ کی مد میں روز 62 ہزار روپے آمدنی ہوتی ہے جب کہ ان چاروں اضلاع میں کار پارکنگ کی مد میں یومیہ ایک لاکھ روپے اوسطاً آمدنی ہوتی ہے ضلع ساؤتھ میں یومیہ اوسطاً ایک ہزار اور ضلع ایسٹ میں یومیہ 2041 کاریں پارک ہوتی ہیں۔

قبل ازیں رواں برس جنوری میں سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف دخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں ڈی ایم سی حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے-

اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا تھا کہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہیں اور پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بٹھائے ہوتے ہیں، کسی کےپاس 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں، لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کے لیے تنگ کرتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں، ٹریفک پولیس کہتی ہے ہمارا مسئلہ نہیں۔

عدالت نے مختلف گاڑیوں کی پارکنگ فیس کے حوالے سے نوٹی فکیشن طلب کیا تھا جس پر ڈی ایم سی حکام نوٹی فکیشن نہ دے سکے، عدالت نے ڈی ایم سی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا-

کراچی:حکومت سندھ نےغیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

Leave a reply