کراچی کے علاقوں کلاکوٹ، چاکیواڑہ، کلری، نبی بخش اور بغدادی میں رات گئیکومبنگ آپریشن میں 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی کراچی کے مطابق ملزمان سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز،1610گرام چرس، گٹکا / ماوا،10 موٹر سائیکلز برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کی شناخت نوید، فرحان عرف خلیفہ، بابک، رحیم، سعید محمد، ذیشان، روی کمار، یاسر،عبدالماجد اورمنٹھار کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی کراچی کاکہنا ہے کہ ملزمان کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلیبھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے گئے ، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

کراچی، ایئر پورٹ دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ

ڈاکٹر شاہنواز قتل، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے رپورٹ حکومت کو پیش کردی

چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کراچی پولیس چیف

Shares: