کراچی کے لوگ غریب بہن بھائیوں کی مدد سے نہیں گھبراتے: حنید لاکھانی

تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سند ھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ کراچی کے لوگ مصیبت کے وقت اپنے غریب بہن بھائیوں کی مدد سے نہیں گھبراتے اور وہ ہر مشکل گھڑی میں مستحق افراد کی دل کھول کرمدد کرتے ہیں،رمضان المبارک میں جس انداز میں صاحب ثروت لوگ گلی محلوں میں اپنے طورپر نقد رقم اور راشن پیکج بناکرغریب اوردیہاڑی دار لوگوں کی مدد کررہے ہیں اس کی جسقدر بھی تعریف کی جائے کم ہوگی کیونکہ ایسے لوگ یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ صدقہ اور خیرات دینے سے مال پاک ہی نہیں ہوتا بلکہ بڑھ بھی جاتاہے میں خود اس بات کو محسوس کرتاہوں کہ مستحق افراد کی مدد کرکے دلی سکون ملتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی ہمدردی کی اصل بنیاد فلاحی ادارے ہیں ،جو اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے پاکستان کی نیک نامی کا سبب بنے ہوئے ہیں، رمضان المبارک اور کرونا کے اس ماحول میں نوجوان آگے بڑھ کر غریب اور مساکین کی مدد کریں ،بیمار لاچار اور مساکین کی مددکرناہم سب کی اولین زمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت بے شمارفلاحی ادارے اور مخیر حضرات دل کھول کر عوام الناس کی مددکررہے ہیں ، اندرون سندھ میں جہاں آبادی کا بیشتر حصہ بھوک اور افلاس میں ڈوبا ہواہے وہاںصاحب حیثیت اور فلاحی تنظیموں کی وجہ سے بھوک اور افلاس کا شکار لوگوں کی مدد بھی کی جارہی ہے ،ان تمام فلاحی اداروں میں دن بہ دن اضافہ ہورہاہے ،پاکستان میں کچھ فلاحی ادارے ایسے بھی ہیں جن کی نیک نامی اور خدمت خلق پر عوام کو مکمل بھروسہ ہے ، رمضان المبارک اور کرونا کی وبا کے دوران یہ ادارے کافی متحرک ہوکر عوام کی خدمت میں مشغول ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑاحصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہاہے،ایسے میں میں فلاحی ادارے اور مخیر حضرات کا تعاون غریب انسانوں کے لیے کسی نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے ۔

Comments are closed.