کراچی کے مسائل حل کیوں نہیں ہوتے؟ عالمگیر خان نے سچ بول دیا

0
24

کراچی کے مسائل حل کیوں نہیں ہوتے؟ عالمگیر خان نے سچ بول دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسملبی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایک حد تک کراچی میں کام کر سکتی ہے ،دو کروڑ سے اوپر کا ٹینڈر میئر نہیں کرسکتے ،کراچی میں نکاس کا نظام نہیں ،

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

عالمگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال فنڈز کی کمی تھی ، اب 45 منصوبے منظور ہوئے ہیں ،بارش کے پانی کے نکاس کا نظام درست کرنے کی ضرورت ہے ،قومی اسمبلی میں جب بھی بات کی کراچی پر لازمی بات کی ،انہوں نے کہا کہ کراچی کے بڑے مسائل بلدیاتی نوعیت کے ہیں ،

یہ ہے کراچی، کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بھیجیں اور ایک لاکھ انعام پائیں

کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے مزید کہا کہ کراچی کے بلدیاتی مسائل کا معاملہ صوبائی نوعیت کا ہے .کراچی میں تین سطح پر الگ الگ پارٹیوں کی حکومت کی وجہ سے لڑائی رہتی ہے،

کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

کراچی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج، شہری گرفتار

Leave a reply