پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی نے مرتضٰی وہاب کو مئیر کراچی کے لئے نامزد کردیا،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے مئیر و ڈپٹی کراچی کے ناموں کا اعلان کیا ،مرتضی وہاب مئیر اور سلمان مراد ڈپٹی مئیر کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے ،نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی ہر سطح پر ہے ،پیپلز پارٹی سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ہم کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، خدمت کی سیاست پیپلزپارٹی کا شیوہ ہے، شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے محنت و کوشش کریںگے،

پیپلز پارٹی نے کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 13 ٹائون کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائیس چیئرمین کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ میٹروپولیٹین کارپوریشن کراچی کے میئر کے لئے بئریسٹر مرتضی وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر کے لئے سلمان عبداللہ مراد امیدوار ہونگے ۔

ضلع جنوبی

لیاری ٹاؤن
چیئرمین
ناصر کریم بلوچ
وائس چیئرمین
محمد اقبال ہنگورو

ضلع کورنگی۔

کورنگی ٹاؤن
چیئرمین
ایم نعیم شیخ
وائس چیئرمین
زرین اعوان

ضلع شرقی

صفوراں ٹاؤن
چیئرمین
کلیم اللہ عرف راشد خاصخیلی۔
وائس چیئرمین کےلئے
عبدالحق بلوچ امیدوار ہونگے

چنیسر ٹاؤن
چیئرمین
فرحان غنی
وائس چیئرمین
محمد شہزاد عرف ندیم خیالی

سہراب گوٹھ ٹاؤن
چیئرمین
لالہ عبدالرحیم
وائس چیئرمین
عمران بروہی

ضلع کیماڑی

ماڑی پور ٹاؤن
چیئرمین
ہمایوں خان
وائس چیئرمین
آصف کوثر

مورڑو میربحر ٹاؤن
چیئرمین
علی اکبر
وائس چیئرمین
شوکت بلوچ

بلدیہ ٹاؤن
چیئرمین
عبدالکریم آسکانی۔
وائس چیئرمین
عجب خان سواتی

ضلع غربی

منگھوپیر ٹاؤن
چیئرمین
حاجی نواز بروہی
وائس چیئرمین
محمد عارف

اورنگی ٹاؤن
چیئرمین
جمیل ضیا
وائس چیئرمین
عافان صغیر صدیقی۔

ضلع ملیر

ملیر ٹاؤن
چیئرمین
جان محمد بلوچ
وائس چیئرمین
مزمل شاہ

ابراھیم حیدری ٹاؤن
چیئرمین
نذیر بھٹو
وائس چیئرمین
رفیق جت

گڈاپ ٹاؤن

چیئرمین
طارق عزیز بلوچ
وائس چیئرمین
جام محمد جوکھیو

نثار کھوڑو کی پریس کانفرنس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ یئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب کے نام کا اعلان کیا گیا ہے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئراور ٹاؤنز کے لیے پی پی پی کے تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اب آئیے اگلا راؤنڈ جیتتے ہیں اورعوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں پہلی بار ہم پر اعتماد کرنے کے لیے حیدرآباد اور کراچی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے پورا یقین ہے کہ مسٹر شورو اور مسٹر وہاب ہمارے دو عظیم شہروں کے پاکستان پیپلزپارٹی کے میئر ہوں گے

Shares: