کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، حافظ نعیم کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

ہم عوام کی رائے کو روندنے نہیں دیں گے
0
125
naeem

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کل سندھ ہائیکورٹ میں فارم 45 کو سامنے رکھ کر کراچی کے انتخابی نتائج کو چیلنج کریں گے۔

باغی ٹی وی: اسٹار گیٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ہم قانونی جنگ لڑیں گے، جسٹس فائز عیسیٰ کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ ایسے وقت میں انصاف نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟ میں کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلدیاتی الیکشن سے زیادہ عام الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیا، الیکشن کمیشن لکھے ہوئے اور دیئے گئے فیصلے پڑھ کر سنا رہا ہے،مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمان، پی ایس91 سے نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی محمد فاروق بھی شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ میئر کے انتخابات کی دھاندلی ایک ٹریلر تھا، جنرل الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ کیا گیا عام الیکشن میں نتائج میں تبدیلی کرکے ایسا شرمناک کھیل کھیلا گیا ہے کہ بڑے سے بڑا آمر بھی شرماجائے، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، شہر میں کسی ایک حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم نہیں جیتی، ہم ہر پلیٹ فارم پر ان کے خلاف احتجاج کریں گے، ہم عوام کی رائے کو روندنے نہیں دیں گے۔

8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کو جس نے شہر میں دہشت گردی کی آگ بھڑکائی اسے کراچی دے کر تباہی کا سامان کیا جارہا ہے ہمارے بھائیوں ماؤں اور بہنوں نے جعلی ووٹوں کو بھگتانے والوں کو پکڑا تھا، ہمارے امیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ایک خاتون افسر نے کسی دباؤ کے بغیر ایک نتیجہ جاری کیا جس میں ہمارا امیدوار کامیاب قرار دیا گیا، ہم دعوی کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

انھوں نے کہا کہ میں بڑی ذمہ داری سے کہتا ہوں کسی ایک حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم نہیں جیتی، ہم ہر پلیٹ فارم پر ان کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، ہم عوام کی رائے کو روندنے نہیں دیں گے۔

این اے 121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں …

حافظ نعیم نے بتایا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے سو موٹو لینے کے لئے خط لکھا ہے، چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں وہ موجودہ نتائج کو کالعدقرار دیں، جسٹس فائز عیسی ایسے وقت میں انصاف نہیں کریں گے تو کب کریں گےعمران خان جیل میں ہے تو اس کا ردعمل بھی ملک میں حقیقت تھا جس پر عوام نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دیئے۔ ہم اپنے امیدواروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے ممبران کا بھی مقدمہ لڑیں گے۔

حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات

Leave a reply