کراچی کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش بنائی پولیس نے ناکام

0
42

کراچی کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش بنائی پولیس نے ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے بھارتی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے انہیں کراچی کا کہا جانے لگا

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی کی جانب سے سومیڈیا پر وائرل ویڈیو کلپس سے متعلق کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے شوشل میڈیا اورمختلف سائٹس پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایک عورت اور دوبچوں پر مشتمل ایک خاندان نے غربت سے تنگ آکر پھندا لگاکر خودکشی کرلی اور بیک گرانڈ میں چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔

اس حوالے سے مذکورہ ویڈیو کو انٹر نیٹ پر چیک کیا گیا جو کہ کسی ویب سائٹ پر نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق وائرل ویڈیو کلپ انڈیا سے تعلق رکھتی ہے اور یہ واقعہ 2012 میں غالباً یوپی میں وقوعہ پذیر ہوا تھا۔ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک مخالف عناصر نے یہ ویڈیو ملک دشمن ایجنسیوں یا عناصر سے یہ ویڈیو لیکر کراچی کے شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے یہ ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔

اس ویڈیو کے حقائق جاننے اور اسے کہاں سے اور کس نے اپ لوڈ کیا ہے معلوم کرنے اس ویڈیو کو FIA سائبر کرائم کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ امن و امان اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والی اس ویڈیو کا تجزیہ اور معائنہ کیا جاسکے اور اس میں ملوث ملزمان کو انکے انجام تک پہنچایا جائے۔

کراچی پولیس میں کرونا پھیل گیا، دو کی موت،کل کتنے مریض؟

Leave a reply