ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ساتویں ڈیجیٹل مردی شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

باغی ٹی وی: ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزارتک پہنچ گئی ہے کراچی کی آبادی میں اب تک 14 لاکھ افراد کا اضافہ ہوچکا ہے اور شہر کی آبادی ایک کروڑ 74 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس، کاروائی پر حکم امتناع …

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں آدھا کرچی شمار نہیں کیا گیا کراچی میں مردم شماری کے مسئلے پر حافظ نعیم الرحمان کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی،ادارہ شماریات کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات ،الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روک دیں،

انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ اور جہاں کم گنتی ہوئی اس کو دیکھا جائے جس کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جہاں کم اور جہاں زیادہ گنتی ہوئی اس کی نشان دہی کریں، کسی علاقے، صوبے یا شہر کے خلاف تعصب نہیں ہے، صوبوں کو آبادی بڑھانے پر مراعات دینے کا سسٹم بنا ہوا ہے، ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہیے۔

ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید،تحقیق

Shares: