لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار

karachi

لاہور کے بعد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبرپرآگیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق منگل کوکراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور دوسرے اور کراچی پانچویں نمبرپر آگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاہور 404 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں پہلے، ملتان 304 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کراچی 207 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور 203 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپررہا۔دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد حفاظتی اقدامات میں نرمی کی جارہی ہے، لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث بند کیے گئے اسکول آج سے کھل گئے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کےجاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی جب کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی تاہم آؤٹ ڈور اسپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے مختلف مقامات پر موٹرویز بھی بند کی گئیں۔

شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

پی ٹی آئی کا 24 نومبراحتجاج:پولیس کو آنسو گیس شیل، ربڑ کی گولیاں اور اینٹی رائٹ کٹس مہیا

Comments are closed.