میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، سب سے پہلے ایم اے جناح روڈ پر واقع بہادر شاہ ظفر مارکیٹ سے اس کام کا آغاز ہوگا اور بتدریج کے ایم سی کے زیر انتظام دیگر مارکیٹوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے.

محکمہ اسٹیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی ان مارکیٹوں کی ظاہری اور اندرونی حالت بھی درست کی جائے گی اور مارکیٹوں میں دکانوں اور دیگر معاملات سمیت چالان کے اجراء کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی اور محکمہ اسٹیٹ کے افسران بھی موجود تھے، محکمہ اسٹیٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت موجودہ مالی سال کے دوران ریونیو وصولی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ 2024ء اور 2025 ء کے لئے محکمہ اسٹیٹ مقررہ ریونیو ٹارگیٹ حاصل کرے، 2023-24 ء کے لئے 29 کروڑ روپے کا ٹارگیٹ تھا جبکہ 2025 ء کے لئے ساڑھے 31 کروڑ روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے، کے ایم سی کی دکانوں کا ایگزیمنٹ جو گیارہ ماہ کا ہوتا ہے اس میں مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اضافہ کیا جائے، بہادر شاہ ظفر مارکیٹ، مچھی میانی مارکیٹ، محمد علی میانی مارکیٹ اور ایمپریس مارکیٹ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور بتدریج تمام دیگر مارکیٹوں میں موجود دکانوں کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کرکے اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے مارکیٹوں میں 9 ہزار سے زائد دکانیں ہیں مگر ان کے کرائے نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ کے ایم سی کی تمام مارکیٹیں پرائم لوکیشن پر واقع ہیں لہٰذا ان مارکیٹوں سے کرائے کی مد میں ہونے والی وصولی میں اضافہ ناگزیر ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ایمپریس مارکیٹ کی تمام دکانوں اور دیگر معاملات کو آئندہ بیس روز کے اندر کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے تاکہ ریکارڈ میں تبدیلی نہ ہوسکے اور اس کے مطابق دکانوں کو ادائیگی کے لئے چالان بھی کمپیوٹرائزڈ ہی جاری کئے جائیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاً خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا شہر کے مختلف مقامات پر پبلک ٹوائلٹس قائم کرنا ازحد ضروری ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسٹیٹ شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہراہ پاکستان سمیت شہر کی تمام بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کے اطراف مختلف مقامات پر کے ایم سی کیوسک قائم کرنے پر کام شروع کریں جہاں واش روم ، بیٹھنے کی جگہ اور چائے ،کافی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی شہریوں کے لئے دستیاب ہوں۔

حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

اوچ شریف: سموگ سے نمٹنے کے لیے میونسپل کمیٹی کا سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ

Shares: