کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ کے دور میں سب سے بڑا چیلنج شہر میں امن و امان قائم کرنا تھا،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آ کر کراچی شہر میں امن و امان کوبحال کیا، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو ختم کردیں گے،کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا، کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے کراچی میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا،پیپلز پارٹی کراچی کو ایک بہترین شہر بنائے گی،

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے ،حکومت اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ،اسٹریٹ کرائم قابوکرنے کے لیے پولیس پر الزامات عائد ہوئے ،ہم کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،کوئی بھی نہیں چاہتا کہ سندھ میں امن و امان خراب ہو، مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ایک کالم میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کو ڈیل فراہم کی یہ ایسی ڈیل ہے جس کے تحت صدر زرداری،ان کی بہن جیل گئے،وزیراعلی سندھ کے خلاف اسلام آباد میں کیس بنا جو کیسز آج بھی اسلام آباد میں چل رہے ہیں، یہ کیسی ڈیل ہے، آصف علی زرداری کو این آر او دینے کی باتیں کرنے اور کروانے والوں پر صرف ہنسا ہی جاسکتا ہے مرد حر اور انکی بہن فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ نے ناصرف تحریک انصاف کے نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بہادری سے مقابلہ کیا بلکہ آج بھی ان مقدمات کا سامنا عدالتوں میں کررہے ہیں

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

Leave a reply