دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

72 قطر انچ کی لائن صبح بجلی بریک ڈاون کے باعث پھٹی
0
141
waterpump

ٹھٹھہ : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی جس کے باعث 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی متاثر ہوئی۔

باغی ٹی وی : واٹر بورڈ حکام کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی، حکام کا کہنا ہے کہ 72 قطر انچ کی لائن صبح بجلی بریک ڈاون کے باعث پھٹی، جس سے 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی متاثرہوئی،پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا، مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے، ایک ماہ کے دوران یہ لائن تین مرتبہ پھٹ چکی ہے۔

بشریٰ بی بی بھی جلد جیل میں‌ہوں گی

قبل ازیں گزشتہ ماہ 3 اکتوبر میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے لائن پھٹ گئی واٹرکار بوورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ک 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹی، ،پائپ لائن پھٹنے سے دوکلومیٹرکا علاقہ زیرآب آگیا تھا اس لائن سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ اسٹیشن کے 19 پمپ بند ہوگئے جبکہ یکم اکتوبر کو بھی بجلی کے بریک ڈاؤن سے پمپنگ اسٹیشن کی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئی تھیں۔

اسدعمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

Leave a reply