کراچی کے ضلع جنوبی میں تمام تقریبات پر پابندی عائد
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کے ضلع جنوبی میں تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی میں 11 اپریل تک تمام تقریبات پر پابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حدود میں پابندی پر عمل درآمد کروائے، اور این سی او سی کے اگلے لائحہ تک عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 81 افراد انتقال کر گئے۔جبکہ 5020 افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔