کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

0
73

واشنگٹن: اقوام متحدہ نے پاکستان میں رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے خبردار کردیا۔

باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات موجود ہیں۔ گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان، تاجکستان، عراق اور ترکیہ میں بھی رواں سال شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے باعث وہاں سیلابی صورت حال ہوگی۔

دوسری جانب ہفتے کی شام شہرمیں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اورکہیں درمیانی شدت کی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 14ملی میٹرریکارڈ کی گئی بارش سے قبل معمول سے قدرے تیز ہوائیں بھی چلیں،جس کی رفتار25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو موسلا دھاربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری نئی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اورسندھ پر برقرار ہے، سسٹم کا پھیلاؤ شمالی بحیرہ عرب تک ہے، کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان برقرار ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوارکو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، کراچی کا درجہ حرارت 3روز کے دوران 31 سے33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، شہر میں اس دوران مغربی اورجنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں گی،جس کی رفتار میں کبھی کبھاراضافہ متوقع ہے،دیہی سندھ کے اضلاع میں بارشیں 2مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply