شوال کا چاند نظر آ گیا ، عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی

بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں
0
115

کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

باغی ٹی وی : پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا،عیدالفطر کل 10 اپریل ہو گی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی۔

کراچی میں محکمہ موسمیات کے 4 افسران نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق 4 افسران نے ڈیجیٹل ٹیلی اسکوپ سے چاند دیکھا ہے اور 7 بج کر 19 سے 7 سے 24 منٹ تک چاند دیکھا گیامحکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں چاند نظرآنے کا وقت 7 بجکر 42 منٹ تک تھا۔

دوسری جانب زونل کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے چارافراد نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی ہے میں نے چاند نہیں دیکھا ہے، محکمہ موسمیات والوں نے دیکھا ہے اور اسلام آباد کو رپورٹ دے دی ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں- زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ صحافیوں نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کیا ہے ،ہمیں اب تک چاند نظر نہیں آیا ہے –

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شیخوپورہ سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہو ئی ہے، سرائے عالمگیر، اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں۔

پشاور میں زونل کمیٹی اجلاس کو 60 غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں یوسف بابا پڑانگ غار سے 15, سوڑیزئی سے 2 شہادتیں موصول ہوئی ہیں ، ضلع خیبر سے اب تک 13 غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہے ، زونل کمیٹی کے مطابق ٹیلیفون پر غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہو رہی، شہادتوں کی تصدیق کے بعد شہادتوں کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے-

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہو رہے ہیں، اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں تاہم بلوچستان کے مختلف شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے، کوئٹہ میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، صوبے میں جہاں مطلع صاف ہے وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند کی عمر آج (منگل کی) شام انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے مکمل ہوگی ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ آج منگل کے روز شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں نئےچاند کی پیدائش کل رات 11 بج کر21 منٹ پر ہو چکی ہے، آج چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے پیش نظر اب وہاں عید الفطر (یکم شوال المکرم) کل 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

Leave a reply