کراچی:شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے باعث ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

باغی ٹی وی : کراچی میں 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفیکشن کمشنر کراچی نے باقاعدہ جاری کر دیا ہے نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی، احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر فوری پابندی عائد ہو گی،شہر میں 5 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ ہو گی، پابندیوں کا فیصلہ امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں 30 سے زائد شادی ہالز کو 5 دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا، یہ فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 15، 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

Shares: