کراچی محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے بعض اضلاع میں آج مسلسل ساتویں روز درجہ حرارت 50 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : ملک میں حالیہ دنوں سورج آگ برسا رہا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، کراچی میں آج سے تین روز کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ہےچیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت آج 40 ڈگری یا اس سے زائد ہوسکتا ہے جو آئندہ دو روز کے دوران 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہےکراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب75 فیصد ہے اور مغرب سے 29کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ اس وقت اندرون سندھ گرمی کی لپیٹ میں ہے، رواں سیزن میں اندرون سندھ کے علاقوں میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مئی2017 میں تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو ملکی تاریخ کا بلندترین درجہ حرارت ہے۔
رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، نواب شاہ، موہن جو دڑو، دادو اور سبی میں پارا 50 ڈگری یا اس سے اوپر جائے گا، لاہور میں پارا آج 46 ڈگری کو چھوئے گا جب کہ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں 48 سے 49 ڈگری متوقع ہے، فیصل آباد او ر سرگودھا میں 47 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شام یا رات میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں تیز بارشوں اور سائیکلون سے 38 افراد ہلاک
ادھر جھلسا دینے والی گرمی میں شدید لوڈ شیڈنگ کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دن میں صرف 6 سے 7 گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہے ،جبکہ کوئٹہ میں 10 سے 12 اور راولپنڈی میں 6 سے 7 گھنٹے بجلی جانا معمول بن گیا ہے،اس کے علاوہ پشاور میں بجلی کی بندش کے خلاف دلزاک روڈ پر احتجاج کیا گیا، اس دوران مظاہرین گرڈ اسٹیشن کے اندر داخل ہوگئے اور احتجاج کیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔








