مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا...

بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارتی فوج نے...

دس برس میں 55 کھرب کا نقصان،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

پاکستان کے 23 سرکاری اداروں (اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز) نے...

امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ...

سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ

طوفان بائے پر جوائے کے پیشِ نظر کیٹی بندر پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے-

باغی ٹی وی: کھارو چھان کے کئی دیہات زیرِ آب آگئے، بدین کے ساحلی علاقوں میں پانی ماہی گیروں کی بستی کے قریب پہنچ گیا کراچی کےعلاقے ابراہیم حیدری میں پانی کی سطح کئی فٹ تک بلند ہوگئی جبکہ ٹھٹھہ ،سجاول اوربدین کے ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول گرگئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سمندری طوفان،پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل

دوسری جانب طوفان کی آمد سے پہلے کیٹی بندر شہر کو خالی کرالیا گیا جبکہ بدین کے ساحلی علاقوں،سجاول سے بھی نقل مکانی شروع ہوگئی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سجاول میں آج صبح 10 سے دوپہر 12 بجے کے درمیان کا وقت خطرے سے بھرپور ہے ۔ جاتی، کھارو چھان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں-

کراچی ضلع جنوبی کی 36 خطرناک قرار دی گئیں عمارتوں کو خالی کرالیا گیا جبکہ عمارتوں میں قائم دکا نیں سیل کردی گئیں ڈی ایچ اے فیز 8 میں ساحل پر تمام ریسٹورنٹس بند کر دیئے گئے جبکہ آرام باغ ،صدر، لیاری میں شیلٹر ہاؤس قائم کردیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان 15جون کی دوپہر یا شام کو سندھ میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا، طوفان میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے کراچی ، حیدرآباد میں 14 سے 16 جون کے درمیان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے،کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں سائیکلون کراچی کے جنوب سے نکل جائےگا، اس وقت سمندری طوفان کا رخ شمال کی طرف ہے جو شمال مشرق کی طرف ہوجائے گا۔ طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرے گا یا ٹکرائے گا طوفان کے پیشِ نظر کراچی میں آج ہلکی اور درمیانی بارش کا
امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ طوفان کی شدت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔طوفان جمعرات کو سوراشٹرا اور پاکستانی ساحلوں کو عبور کرےگا۔

پاکستان اور بھارت کی جانب پیش قدمی کرنے والے طوفان بپر جوائے ’انتہائی شدید سائیکلونک اسٹارم‘ سے ایک درجہ کم شدید ہوکر ’بہت شدید سائیکلونک اسٹارم‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

گزشتہ دنوں طوفان بپرجوائے میں ممکنہ شدت کے باعث کمشنر کراچی نے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کی جبکہ مچھلی کے شکار کرنے پر بھی پابندی عائد کئی گئی تاہم منگل کوکراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کےساحل پر جانے والے17 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے-

سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

ماہرین کا کہنا ہے کہبحیرہ عرب میں بننے والا ہولناک طوفان ’بپرجوائے‘ حالیہ تاریخ کا سب سے طویل عرصے تک برقرار رہنے والا سائیکلون ہوسکتا ہے بائے پر جوائے توقع ہے کہ دس روز تک برقرار رہے گااس طرح حالیہ دہائیوں میں پاکستان اور بھارت کے سمندروں میں یہ سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والا ایک بڑا اور شدید سائیکلون بھی ہوسکتا ہے۔

گزشتہ دس برس میں بحیرہ عرب میں بننے والا پہلا سائیکلون اوکچی تھا جو سات روز تک برقرار رہا جو نومبردسمبر 2014 میں تشکیل پایا تھا۔ پھر اپریل مئی 2019 میں سائیکلون فانی کا دورانیہ بھی سات دن ہی تھاجون 2019 کو ایک اور سمندری طوفان وایو 8 روزتک برقراررہا جو بہت شدید نوعیت کا سمندری طوفان تھا۔ پھر کیارنامی سپر سائیکلون کی باری آئی جو 6 روز تک برقرار رہا تھا۔

واضح رہے کہ صرف بحیرہ عرب میں ہی عالمی تپش، بے قاعدہ موسم اور آب وہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے سائیکلون بننے کی تعداد اور ان کی شدت میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار