کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے
0
47
rain karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم آج ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں 7 سے 11 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سُپر ہائی وے، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ گرومندر، سپرہائی وے، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی،کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملیر ماڈل کالونی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ اور ائیرپورٹ کے اطراف بھی بادل برسے۔

ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن اور متصل علاقوں میں بارش کے پانی کو کلیئرکردیا گیا ہے۔ ضلع جنوبی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا جائز ہ لینے نکلا ہوں میٹروپول سے ایئرپورٹ تک شاہراہ فیصل کا معائنہ کیا ہے۔ فلک ناز کا روایتی چوکنگ پوائنٹ بھی کلیئر ہے۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ٹیمیں اور مشینری سڑکوں پر موجود ہے۔

فارمولا دودھ کی فروخت ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی،وزیر صحت سندھ

دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، بہاولنگر، اوکاڑہ اور زیریں سندھ میں ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر، نگر پارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، چھور، حیدرآباد، جامشورو اور کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہےجبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a reply