اسلام آباد کے بعد کراچی میں پلاسٹک کے فضلے سے سڑک تعمیر

0
67
plastic road

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے بعد شہر قائد میں بھی پی ایس او ہاؤس سے متصل پی ایس او ایکو اسٹریٹ منصوبے کے تحت پلاسٹک کے فضلے سے تیار کردہ سڑک کا افتتاح کردیا گیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایم ڈی اور سی ای او سید محمد طٰہٰ نے پی ایس او ایکو اسٹریٹ کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام ایک پائیدار پلاسٹک روڈ، پلاسٹک کے فضلے میں کمی اور ماحول دوست انفرا اسٹرکچر کے فروغ کیلیے پی ایس او کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔منصوبے کا مقصد زمین پر مضرماحولیاتی اثرات مرتب کرنے والے پلاسٹک کے اثرات میں نمایاں طور پر کمی اور پائیدار انفرا اسٹرکچر کے فوائد حاصل کرنا ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہمارے شہر کو خوبصورت بنائے گا بلکہ ماحول کے تحفظ کیلیے ذمہ دارانہ رویوں اورکردار کا بھی عکاس ہے۔
پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او سید محمد طہٰ نے کہا کہ یہ اقدام پی ایس او کی پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کیلیے غیر متزلزل لگن کی مثال ہےاس اقدام کے تحت کراچی میں پی ایس او کے لبریکنٹ مینو فیکچرنگ ٹرمینل سے جمع کردہ لبریکنٹس کی خالی بوتلوں اور کین سے 5ہزار کلو گرام ری سائیکلڈ پلاسٹک فضلہ استعمال کرتے ہوئے 49ہزار 4سو 48مربع فٹ طویل روایتی سڑک کو پلاسٹک کی سڑک میں تبدیل کیا گیا۔

۔

Leave a reply