کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے یکم جون تک شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں کل سے یکم جون کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، کراچی میں کل موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے، جمعرات کو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہ سکتا ہے، پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں آئندہ دنوں درجہ حرارت 42سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گردوغبار، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارشوں اور آندھی سے محتاط رہنےکا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوسکتا ہے جب کہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنےکےلیے محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کوکچےگھروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، آندھی و جھکڑ سےکھڑی فصلوں، بجلی کےکھمبوں اورد یگر تعمیرات کونقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر میں پناہ لینے سے گریز کریں، گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اس سے احتیاط کریں، ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح ومسافر پہاڑی علاقوں کےسفر میں احتیاط کریں اور سفر سے قبل مقامی انتظامیہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرورحاصل کریں۔
ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
بھارت کی کچھ ریاستوں میں طوفانی بارشیں تو کچھ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزورام میں طوفان ریمل کے باعث شدید بارشیں ہورہی ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں10افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ میزورام کے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے ہیں مغربی بنگال میں طوفان ریمل کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں،دوسری جانب راجستھان اور نئی دہلی سمیت بھارت کے شمال مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ ریاست کیرالہ میں کچھ دنوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے-
پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے،سعودی مرکز موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں یکم جون سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے شدید دھوپ میں کارکنوں سے کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سال وسطی اور مشرقی علاقے میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔








