کراچی اب ترقی، امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے گا،بلاول

جیالوں کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہونا کراچی کی کامیابی ہے،فریال تالپور
bilawal bhutto

پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی جیالا منتخب ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے، یہ کامیابی پورے پاکستان کی فتح ہے یہ کامیابی کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچی، جمہوریت بہترین انتقام ہے شہرِ قائد کو حقیقی معنوں میں عروس البلاد بنائیں گے، کراچی اب ترقی، امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے گا کراچی کی ہر گلی، محلے اور علاقے کے بلدیاتی مسائل بلامتیاز حل کریں گے مرتضیِ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد سمیت پیپلز پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کے کندھوں پر اب بھاری ذمہ داریاں ہیں مجھے یقین ہے، ماضی میں کٹھن ترین حالات کا مقابلہ کرنے والے جیالے اب کی بار بھی سرخرو ہوں گے

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کو مبارک باد دی اور کہا کہ جیالوں کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہونا کراچی کی کامیابی ہے، پورے پاکستان کی فتح ہے سندھ بھر کی میونسپل کارپوریشنوں اور ضلع کاوَنسلوں میں جیالوں کا منتخب ہونا تاریخی فتح ہے یہ فتح قائدِ عوام کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے پر کاربند رہنے کا انعام ہے، جیالوں کی جدوجہد و قربانیوں کا ثمر ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کو پارٹی کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں آج کی کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک جدوجہد اور صدر آصف علی زرداری کے تدبر کی دلیل ہے یقین ہے، تمام منتخب نمائندے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے آج کا دن کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی مسائل حل کرنے اور سہولیات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے دور کا آغاز ہے

مرتضیٰ وہاب کراچی کا بیٹا ،کراچی کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے گا۔ شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کا بیٹا ہے اوروہ کراچی کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے گا۔ یقین ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔ آج ثابت ہو گیا کہ کراچی کسی ایک پارٹی کا نہیں ہم سب کا ہے۔ سندھ کے دیگر شہروں کے منتخب میئرز اور ڈپٹی میئرز کو بھی مبارکباد دی

اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

 جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

 پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

مرتضی وہاب کی قیادت میں کراچی پھر امن اور روشنیوں کا شہر بنے گا، نیئر بخاری
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری نے سندھ کے نومنتخب میئرز اور ڈپٹی میئرز کو مبارکباد دی ،اور کہا کہ بھٹو اسٹ جیالے مرتضٰی وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد، سندھ بھر کے پارٹی کارکنوں عہدیداران کو سلام، ووٹرز کا شکریہ، نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سندھ کے جیالے فتحیاب، بلدیاتی نمائندوں کی جیت کارکنوں کی محنت کا ثمر ہے، پیپلز پارٹی کے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان تمام طبقات کے نمائندے اور عوام کے خادم ہونگے،آج کی تاریخی کامیابی آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سندھ پیپلز پارٹی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،مرتضی وہاب کی قیادت میں کراچی پھر امن اور روشنیوں کا شہر بنے گا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عام انتخابات میں ملک بھر سے عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے،

حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی کو وڈیروں کی اوطاق کہنے والے حافظ نعیم الرحمان کو کراچی نے اپنی اوقات یاد دلادی ہے۔ حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔ جس طرح عمران خان پر عدم اعتماد کیا گیا اسی طرح حافظ نعیم پر آج سٹی کونسل کراچی نے عدم اعتماد کیا ہے ثابت ہوچکا کے بدزبانی الزام تراشی اور لسانیت کی سیاست انسان کو تنہا کردیتی ہے۔ اکثریت کی دعوی کرنے والی جماعت اسلامی کو اپنی اوقات کا پتہ چل گئی ہوگی۔ جس جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک ایم این اے تک نہیں وہ جماعت خود کو عمران خان کی طرح مقبول جماعت سمجھ رہی ہے۔ عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کرکے لسانیت اور فرقیواریت کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔ جماعتی بندیادوں پر انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی ثابت کرتی ہے کے لسانیت کی سیاست مسترد ہوچکی ہے۔کراچی میں مرتضی وہاب سمیت سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے منتخب ہونے والے میئرز ، ڈپٹی میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کراچی حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں میئرز و ضلع کونسل چیئرمین پیپلز پارٹی کے امیدوار منتخب ہونا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کی فتح ہے۔ اب عام انتخابات میں سندھ تو کیا ملک بھر میں عوام کی قوت سے کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔

Comments are closed.