کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ،مجلس وحدت مسلمین نے کیا بڑا اعلان

0
108

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد دودھ کی قیمت میں ہوشربااضافہ ناقابل برداشت ہے۔ کمشنر کراچی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کےلاک ڈاؤن اور معاشی مشکلات میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کراچی کے عوام پر مزید ظلم ہے۔ کراچی کے شہری پہلے ہی کے۔الیکٹرک کے مظالم اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت اشیائے خوردنوش کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں ان حالات میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ سراسر زیادتی ہے۔ اگر فوری طور پر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین بھر پور احتجاج کرے گی۔

صدر ڈیری فارمر نے دودھ کی قیمت میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے، کراچی میں دودھ 110 روپے لیٹر فروخت ہوتا رہا ہے مگر دودھ زبردستی 90 روپے لیٹر فروخت کرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمر کےصدر شاکر گجر نے کہا ہے کہ فی الحال 120 روپےفی لیٹر دودھ فروخت کیا جائے گا، اور دودھ کی قیمت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، کمشنر کراچی کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے طاقت کا نہیں۔

ن لیگ کا آٹا ،چینی، گوشت اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

Leave a reply