شہر قائد میں ہیٹ ویو کی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا معاملہ،محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

اسپتال کے عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ اسپتال میں تمام ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے, اسپتال میں ہیٹ ویو کے لیے خصوصی وارڈ بنایا جائے,

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے,

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں شہریوں کودن کےوقت بلا ضرورت باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے. ہیٹ ویو کا اثر ایک ہفتے تک رہے گا،

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیریںِ سندھ میں آئندہ 5 تا 7 روز موسم کبھی گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، جبکہ گرم موسم کے دوران ہوائیں شمال اور شمال مغرب سے چلنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو 6 تا 8 دن اثر انداز ہو سکتی ہے، اس دوران شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اشد ضرورت کے تحت نکلتے وقت گیلا رومال، تولیہ ساتھ لے کر چلیں۔

محکمۂ موسمیات کی ہدایت کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری سر کو ڈھانپ کر رکھیں، سایہ دار جگہوں پر رہیں، پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور بار بار پانی پیئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو سکے جبکہ بچوں کو اس دوران گھروں سے باہر ہر گز نہ نکلنے دیں۔

Shares: