شہر قائد میں رات کے وقت خنکی بڑھ گئی سے کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.7 ڈگری گرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات 5 دسمبر سے کراچی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے سبب صبح و رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی متوقع ہے۔واضح رہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک
چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل
کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ