سندھ حکومت نے شہر قائد کے شہریوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کراچی کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہر کی کسی بھی سڑک پر کسی ادارے کو پارکنگ فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف مخصوص پلازہ جات، تجارتی پلاٹس یا لوکل کونسلز کے مخصوص مقامات پر ہی پارکنگ فیس لی جا سکے گی، وہ بھی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں سندھ حکومت کا کوئی ادارہ یا ذیلی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گا۔ اگر کوئی شخص یا ادارہ غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ کے نام پر رقم وصول کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: