کراچی:شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے جس میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، آج کورنگی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ اس دوران پولیو ورکرز ایک فیملی کے پاس بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے پہنچے۔ تاہم، فیملی نے بچوں کو پولیو کے قطرے دینے سے انکار کیا اور اس کے بعد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ حملہ آور افراد نے پولیو ٹیم کو بیلچوں سے مارا اور ان سے موبائل فونز چھین لیے۔پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھا ڑ دیئے گئے،پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر نفری بھیج دی گئی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، حملہ کرنے والے چھ افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت سمینہ، ماہ جبین، آمنہ، اقرا، عمران اور سفیان کے ناموں سے کی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، لیکن بعض مقامات پر اس مہم کے خلاف مزاحمت اور تشویشناک واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔دوروز قبل بھی کراچی میں خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، پولیو ٹیم سے بدسلوکی پر 2 افراد گرفتار کر لئے گئے تھے،ناظم آباد نمبر 3 میں خواتین نے پولیو ٹیم سے عدم تعاون پر زیرحراست شخص کی رہائی کیلئے خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنالیا۔پولیس کی بھاری نفری نے گھر میں گھس کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بازیاب کروالیا، سربراہ گرفتارکر لیا گیا،

شہرِ کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس سمیت ایڈشنل یونٹس کے 1000 سے زائد افسران، جوان اور لیڈیز اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی خود کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

ڈور ٹو ڈور پولیو مہم، وزیراعلیٰ سندھ نے دروازے کھٹکھٹا دیئے

آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو

Shares: