کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی

karachi

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے، آج ملک میں داخل ہونے والا سلسلہ بلوچستان میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، سسٹم کے بلوچستان سے اخراج کے بعد کراچی سرد ہواں کی زد میں آسکتا ہے۔
کراچی میں اگلے دوروز کے دوران سردی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 13 ڈگری/ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، سردی کی نئی لہرایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے، جنوری 1934 میں پارہ صفر ریکارڈ ہوچکا ہے.

برآمدات میں 10.52 فیصد کا اضافہ

پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، 1 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

Comments are closed.