کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ہوگئی، واردات مبینہ طور پر گھر کے ملازم نے 2 ساتھیوں کی مدد سے کی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تاجر اپنے گھر سے والدہ کے ساتھ نکلا، نانی گھر پر تھیں، کچھ دیر بعد نانی کا فون آیا کہ واردات ہوگئی ہے، ملزمان نے چھری اور اسلحے کے زور پر نانی کو یرغمال بنایا اور ڈکیتی کی، ملزم گھر پر کھڑی موٹر سائیکل بھی لے اڑے۔متن کے مطابق ملزمان نے نانی کے ہاتھ سے 90 لاکھ سے زائد مالیت کے کڑے اور 5 قیمتی انگھوٹیاں اتروائیں، الماری سے 10 طلائی سیٹ، ایک قیمتی ہیروں کا ہار نکالا۔ایف آئی آر کے مطابق گھر سے انگوٹھیاں، رنگ، بالیاں اور ثقافتی ہار بھی لوٹے گئے، سونے کے 2 بسکٹ اور الماری میں رکھے 4 لاکھ روپے کیش بھی لوٹے۔








