کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے
چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کہا ہے کہ سویا بین والا شپ ڈائریکٹ یو ایس اے سے آیا ہے اور راستے میں کہیں نہیں رکا، ہمارے ملک میں قوانین اتنے سخت نہیں لیکن یو ایس اے میں قوانین بڑے سخت ہیں، ہم تمام قوانین کو فالو کرتے ہیں، کے پی ٹی اور پورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی دیکھتے ہیں جب جہاز آیا تو اسکی کلیئرنس دی گئی تب اس کو آنے دیا گیا،تمام ٹرمینلز کو چیک کیا گیا کہیں گیس کا اخراج نہیں ہوا،

جمیل اختر کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ میں سب کچھ نارمل چل رہا ہے، افواہ سازی سے گریز کیا جائے، اگر پورٹ میں گیس یا کیمیکل کا اخراج ہوتا تو وہاں پر کام کرنے والے لوگوں کو کچھ ہوتا، ہم پورٹ کی مختلف تنصیبات کا وزٹ کروا سکتے ہیں، ہمارے لوگ کام کر رہے ہیں، ہم زندگیوں کا نقصان نہیں کرنا چاہتے، اس قسم کا کوئی مسئلہ پورٹ کے اندر نہیں، کل شام کو ایک اور افواہ بھی پھیلی کی کینٹینر پھٹا، کل رات کو ڈیڑھ سو لوگ کام کر رہے ہوتے، اگر ایسا ہوتا تو ہم نے لوگوں کو کام کرنے دینا تھا، پورٹ پر جو آفیسرز ہیں ان سب نے رات کو پورٹ کا دورہ کیا اور ایک ایک جگہ پر گئے، رات گئے کافی دیر بعد وزیر صاحب خود گئے،کراچی کے شہریوں کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ کے پی ٹی میں ایسا کچھ نہیں ہے.کے پی ٹی کی حدود میں کوئی گیس لیکج نہیں.

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے زہریلی گیس کی بو پھیلی ہو۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس اخراج سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے اور درجنوں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گیس، کیمیکلز اور پیٹرولیم پروڈکٹس کی ترسیل فوری طور پر محدود کی جائے، کمپنیوں سے زود اثر نہ ہونے کی گارنٹی بھی لی جائے۔

اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ کمپنیوں سے سرٹیفکیٹ اور گارنٹی لیے بغیر کسی کنٹینر کی نقل و حرکت نہ کی جائے ،اصل صورت حال کا پتا لگنے تک کنٹینرز کو کیماڑی تک ہی محدود رکھا جائے، ہو سکتا ہے زود اثر گیس کے مزید کنٹینرز ابھی بھی موجود ہوں، ایسٹ اور ویسٹ ہارف کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا جائے، سلنڈر اور کیپسول کے شکل والے کنٹینرز کو بالخصوص چیک کیا جائے۔

ایس ایچ او جیکسن ملک عادل کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے.

شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

Comments are closed.