کراچی شہر کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک اور کروڑ پتی ماسی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جس پر مختلف شہروں میں چوری کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ ملزمہ مہرین کے حوالے سے تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ ماضی میں اسلام آباد کی ایک جیل میں تین سال قید کاٹ چکی ہے۔ حیران کن طور پر قید کے دوران جیل میں سلائی کا کام کرنے پر اسے سابق وزیرِ اعظم کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق مہرین کے خلاف دسمبر 2024 میں کراچی کے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں مدعی شوکت محمود نے الزام عائد کیا تھا کہ ماسی نے چائے میں نشہ آور دوا پلا کر اہلِ خانہ کو بیہوش کیا اور پھر گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مہرین نے اس واردات میں تقریباً 65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمہ بعد ازاں فیروزآباد تھانے کی حدود سے گرفتار ہوئی، جہاں چوری کے 3 مقدمات میں پہلے سے مطلوب تھی۔ مدعی کی جانب سے شناخت کے بعد ڈیفنس پولیس نے بھی اپنی ایف آئی آر میں گرفتاری شامل کر لی ہے۔تفتیشی افسران کے مطابق مہرین ماضی میں کلفٹن، گذری اور دیگر پوش علاقوں کے گھروں میں بھی چوری کی بڑی وارداتیں کر چکی ہے۔ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے، اور پولیس کو توقع ہے کہ دیگر چوریوں سے متعلق مزید حقائق بھی سامنے آئیں گے۔

ایشیا کپ 2025: بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت

ایران مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر

کراچی ،چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست، پیش رفت رپورٹ طلب

پنجاب، بارشوں سے24 گھنٹوں میں 28 اموات، دریائے جہلم میں سیلاب کا خدشہ

Shares: