کراچی میں ایس آئی یو کے مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی امجدشیخ کے مطابق سرجانی جیلانی گوٹھ میں ایس آئی یو کے مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا صمد کاٹھیا واڑی گروہ کا ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکارمحفوظ رہےاور بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگے ، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف بھتہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد گلزار ، وحید اور فہیم نامی ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

Shares: