کراچی میں 9 اگست کے بعد بھی لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں ؟ سندھ حکومت نے بتادیا
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نواگست کے بعد لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے پریس کانفرنس ککرتے ہوئے کہا کہ 9اگست کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ فیصلے ٹاسک فورس کرتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں ایس اوپیزکو فالو کرنا ہے اور کورونا کو روکنا ہے، 2لاکھ 11 ہزار لوگوں کو اسی صوبے میں ویکسین لگی ہے۔
سندھ حکومت پر تنقید کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ میں توابھی بھی پی ٹی آئی والوں کوتنقیدکانشانہ نہیں بنارہا، کچھ لوگ منفی سیاست اورپروپیگنڈہ کر رہے ہیں، جن لوگوں نے گزشتہ دنوں ایکسپو سینٹر میں جوکیا وہ غلط ہے۔
گذشتہ رات ڈیفنس میں ہونے والے شادی کی تقریب سے متعلق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی تقریب میں انتظامیہ گئی اور اسے بندکروایا گیا، قانون کےمطابق جوکارروائی بنتی ہے وہ ہونی چاہیے، وہ افرادجوتقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے انہیں بھی سوچنا چاہیے۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کوشش ہے موبائل ویکسی نیشن سینٹر کو گلی محلوں تک پھیلا دیا جائے اور جولوگ اختیارات کاغلط استعمال کرتےہیں تو کارروائی ہونی چاہیے۔