الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج جاری کردیئے ہیں۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 ایم کیو ایم نے 1 اورآزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے-

الیکشن کمیشن کےمطابق شہر کی 170 یونین کمیٹیز کے نتائج میں پیپلزپارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 80 نشستیں لےکر سب سے آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی 49 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 29 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے دھماکہ

الیکشن کمیشن کےمطابق مسلم لیگ ن نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جے یو آئی 2، آزاد امیدوار 2، تحریک لبیک اور مہاجر قومی مومنٹ ایک ایک نشست جیت سکی ہے جبکہ شہر کی 65 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چئیرمین کے نتائج آنا باقی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جبکہ 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے۔

کراچی الیکشنز کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا مؤقف،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں، یہ ایک گھمبیر معاملے ہے، ایک یوسی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے، ہر یوسی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یوسی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا، کمپیوٹر ایکسل پر رزلٹ بن رہا ہے، ان انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم کا استعمال نہیں کیا گیا۔

دھاندلی کا الزام لگانے والے 2018 والے لوگ ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کے ضلع جنوبی کے چیئرمین کا نتیجہ مکمل ہوگیا جس میں 26 میں سے 15 یونین کمیٹیز پر پیپلز پارٹی اور 9 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی میں ایک نشست پر تحریک لبیک کا پینل منتخب ہوا اور ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیا۔

لیاری ٹاؤن کی 13 میں سے 12 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں اور پی ٹی آئی ایک نشست پر کام یاب ہو سکی ہے۔

صدر ٹاؤن کی تمام 13 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی اب تک 8 نشستیں حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن کی 4 نشستیں حاصل کی ہیں، صدر ٹاؤن کی ایک نشست تحریک لبیک نے حاصل کی ہے۔

کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، کراچی کے ضلع ملیر کی تمام 30 یو سیز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں ضلع ملیر 3 ٹاؤن اور 30 یونین کونسلز (یو سیز) پرمشتمل ہے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی 20 یو سیز پر کامیاب ہوئی۔ پی ٹی آئی ملیر سے 4 یو سیز پرکامیاب ہوئی۔

جر ائم میں ملوث 18گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان

اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3 یو سیز پر کامیاب ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن 2 یو سیز پر کامیاب ہوئی، ایک یو سی پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

حیدرآباد ،سچل سرمست ٹاون کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ،سچل سرمست ٹاون میں پیپلز پارٹی 14نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں نے کامیابی سمیٹی جبکہ ایک یوسی پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئی-

ماتلی سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈوں میں سے پی پی کے11 نامزد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وارڈ 1 سے پی پی کا امیدوارعبدالرحمٰن ہالی پوٹہ نے 938 ووٹ جبکہ مدمقابل پی ٹی آئی کےظہیراحمد نظامانی نے 343 ووٹ لیے وارڈ 2 سے پی پی امیدوار عزیز اﷲ ببر 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے عبدالسلام مدو پٹھان نے357 ووٹ لیے۔

وارڈ3 سے پی پی کے امیدوار الھبخش چوھان 825 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار عمران کمبوہ نے 267 ووٹ لیے۔ وارڈ4 سے پی پی امیدوار عبیداﷲ نظامانی نے 952 ووٹ لیے ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالہادی نظامانی نے 246 ووٹ حاصل کیے وارڈ 5 سے پی پی امیدوار محمد جمیل لڈو کشمیری نے 798 ووٹ لیے اور ان کے مقابلہ میں موجود پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالقدر بنگش نے397 ووٹ لیے۔

چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

سیہون میونسپل کمیٹی کے تمام 15 وارڈز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی،مٹیاری میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مٹیاری شہر میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مٹیاری کے 7وارڈ میں سے چار وارڈز میں جی ڈی اے کے نامزد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ تین وارڈ میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جیت گئے۔

بدین میں پیپلز پارٹی نے ضلع کونسل بدین68 ارکین اور یونین کونسل 68 چئیرمین اور وائس چئیرمین میں سے 63 پر10 ٹاؤن کمیٹی میں سے9 اور2 میونسپل کمیٹی کی26 کی نشستوں پر1980 امیدوار انتجاب میں حصہ لیا جن کی اکثریت پیپلز پارٹی نے اپنےنام کرلی جبکہ47 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

ضلع کونسل میونسپل کمیٹی بدین اور ماتلی کے علاوہ دس ٹاؤن کمیٹی پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی اکثریت کامیاب رہی۔ اتوار کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں ضلع کونسل بدین کے68 ارکین اور68 یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین میں سے پانچ پانچ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کے باعث63 پر انتجاب ہوا ضلع بھر کی10 ٹاؤن کمیٹی میں سے9 پر اور2 میونسپل کمیٹی کی26 کی نشستوں پر1980 امیدوار انتجاب میں حصہ لیا جبکہ47 کونسلر بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتار

میونسپل کمیٹی میہڑ کے تمام 14 وارڈوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا اور 9 نشستیں اپنے نام کرلیں۔ پی پی پی 4 نشستیں حاصل کرسکی۔ پی پی پی(شہید بھٹو) بھی ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

دادو میونسپل کمیٹی کے 24 وارڈز میں سے پی پی پی کے 18، پی ٹی آئی کے 3 اميدوار اور 2 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ایک امیدوار کے انتقال پر انتخابات روک دیے گئے پیپلزپارٹی کے شہزاد بھنڈ 3948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، یوسی پیری سے پیپلزپارٹی کے رضوان شاہ 3915 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوئے۔

مٹیاری میں ٹاؤن کمیٹی کے 7 وارڈ میں سے جی ڈی اے 4 پر اور پیپلز پارٹی 3 پر کامیاب ہوگئی۔

Shares: