کراچی اور سندھ کے بعض علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے-

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ کے بعض علاقوں میں 50 سے 100 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے، جس سے شہری سیلاب، پانی جمع ہونا اور روزمرہ زندگی میں خلل کا خدشہ ہے،سندھ کے اوپر ایک شدید سسٹم بن رہا ہے جو بدھ کی رات کے بعد کراچی اور حیدرآباد جیسے شہری مراکز کو متاثر کرے گا، یہ سسٹم صبح تک سمندر کی طرف منتقل ہونے کا امکان ہے اور نچلے سندھ میں شدید بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور سکھر سمیت خطرے والے علاقوں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے سرکاری اپ ڈیٹس پر گہری نظر رکھیں،کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص میں مسلسل بارش اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ ہےٹھٹھہ، بدین، جامشورو اور دادو جیسے اضلاع میں اچانک سیلاب کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی

دریائے سندھ اور اس کی شاخوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے نچلے علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے،اہم شاہراہیں اور مقامی سڑکیں زیر آب آ سکتی ہیں، جس سے ٹریفک اور روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہوں گے،بجلی اور ٹیلی کام سروسز میں بھی ممکنہ خلل کی توقع ہے-

حکام نے سیلاب کے پیش نظر شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے قیمتی سامان اور مویشی کو محفوظ جگہوں پر منتقل کریں،گھریلو افراد کو ہنگامی کٹس تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں خوراک، پانی، ادویات اور فرسٹ ایڈ شامل ہوں، اس کے علاوہ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ برقی آلات کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتی جائے اور زیر آب سڑکوں یا بجلی کے کھمبوں سے مکمل پرہیز کیا جائے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستند سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Shares: