کراچی: شہر قائد آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے،آج کراچی کا ایئرکوالٹی انڈیکس239 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : کراچی کے بعد دوسرا نمبر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 196 ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ تیسرے نمبر پر لاہور ہے جہاں کا ایئرکوالٹی انڈیکس 191 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے،پنجاب کے شہر لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس دوران نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے فضائی آلودگی کے سبب لاہور میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے-
نارووال میں انسانیت سوز واقعہ،زمیندار نے 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ …
حکومت پنجاب نے صوبے کے 10 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے جب کہ بازار، دکانیں،جم، سنیما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔