کراچی پولیس کی گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں، 4 ملزم گرفتار

کراچی پولیس نے گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں سامان سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی نمبر½2 کے قریب گودام پر چھاپے کے دوران دو ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے گٹکا ماوا بنانے کا سامان اور سپلائی میں استعمال ہونے والی لوڈنگ سوزوکی بھی برآمد ہوئی.ملزمان سے140 کلوچھالیہ،پتی کے پیکٹ، پاؤڈر،چونا،مضر صحت کیمیکل اور کافی مقدار میں تیار گٹکا ماوا بر آمد کیا گیا.گرفتار ملزمان کی شناخت گل حسن اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ شہر کے مختلف حصوں میں گٹکا ماوا سپلائی کرتے ہیں۔ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ملزمان سے برآمد ہونےوالی گاڑی اور سامان کو ضابطے کےتحت قبضہ پولیس میں لیاگیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دوسری کاروائی میں ضلع کورنگی , تھانہ لانڈھی پولیس نے کاروائی کرتےھوئے لال مزار ایریا لانڈھی نمبر½5 گٹکا ماوا ڈیلر گرفتار کر لیا۔گرفتار شدہ ملزم کا نام حماد عرف مون ولد محمد سلیم ہے۔ملزم پہلے بھی متعدد بار گٹکا ماوا فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ملزم انتہائی مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی لسٹ میں نامزدتھا۔ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیاگیا۔ تیسری کاروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے میانوالی کالونی میں کاروائی کرکے ملزم نواب خان ولد بختی عمر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد چرس (510 گرام) اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

حکومتی غفلت کی وجہ سے سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوئوں کا راج ہے،اسداللہ بھٹو

منعم ظفرنےلیاقت آباد میں محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

26ویں آئینی ترمیم منظوری کے بعد پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

Comments are closed.